blank

سہائی ابڑو نے بال کٹوا دیے

کلاسیکل ڈانسر و اداکارہ سہائی علی ابڑو نے ہولی وڈ فلم اسٹوڈیوز کے اشتراک سے بننے والی پاکستانی فلم سازوں کی فلم ’دی ونڈو‘ کے لیے سر کے بال کٹوا لیے۔

اگرچہ یہ پہلی بار نہیں کہ کسی اداکارہ نے فلمی کردار کے لیے سر منڈوا لیا ہو تاہم یہ پہلا موقع ضرور ہے کہ ڈانسر و اداکارہ نے اپنے بالوں کی قربانی دی ہے۔ سہائی علی ابڑو کو زیادہ تر شہرت اپنی کلاسیکل ڈانس کی وجہ سے حاصل ہے تاہم انہوں نے چند فلموں اور ڈراموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

سہائی علی ابڑو نے 2017 میں پاکستانی نژاد برطانوی فلم ساز سام مسعود کی فلم ’پیور لینڈ‘ میں بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔ مذکورہ فلم میں سہائی علی ابڑو نے صوبہ سندھ کے ضلع نوشہروفیروز کی بہادر خاتون نازو دھاریجو کا کردار ادا کیا تھا جنہوں نے ایک دہائی قبل مقامی وڈیروں سے اپنے خاندان کی زمین کا قبضہ چھڑوایا تھا۔

نازو دھاریجو نے 2 کم عمر بیٹیوں کی مدد سے نہ صرف بااثر زمینداروں اور ان کے 200 مسلح افراد کا مقابلہ کیا تھا بلکہ کرپٹ پولیس کا سامنا بھی کیا، جس وجہ سے انہیں میڈیا اور خصوصی طور پر سندھ میں شہرت ملی تھی اور سہائی علی ابڑو نے فلم میں ان کا کردار ادا کیا تھا۔

سہائی علی ابڑو نے فلم کے کردار کے لیے بال منڈوانے کی ویڈیو اور تصاویر انسٹاگرام پر شیئر بھی کیں اور بتایا کہ انہیں ایسا کرنے میں ابتدائی طور خوف ہو رہا تھا تاہم انہیں فلم کے ساتھ اداکاروں اور ٹیم نے حوصلہ دلوایا تو وہ بال منڈوانے کے لیے تیار ہوگئیں۔ انہوں نے بال منڈوانے کا تجربہ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں سر کے بالوں کے بغیر ایک خاتون کا یہ روپ اور یہ خوبصورتی دیکھ کر منفرد احساس ہو رہا ہے اور وہ خود کو بہادر بھی محسوس کر رہی ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

امریکی سینیٹرز کا بھارت کو بدترین ممالک میں شامل کرنے کا مطالبہ

امریکی سینیٹرز کا بھارت کو بدترین ممالک میں شامل کرنے کا مطالبہ

امریکہ کے 14 سینیٹرز نے وزیر خارجہ مائیک پومپو کے نام ارسال کردہ خط میں …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons