کورونا وائرس کے حوالے سے چینی کمیونسٹ پارٹی کا خصوصی اجلاس، صدر شی کا اہم خطاب

کورونا وائرس کے حوالے سے چینی کمیونسٹ پارٹی کا خصوصی اجلاس، صدر شی کا اہم خطاب

چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی مجلس قائمہ نے پچیس جنوری کو ایک خصوصی اجلاس منعقد کیا۔

اجلاس میں نئی قسم کے کورونا وائرس کے نمونیا کے وبا کے پھیلاؤ پر کنٹرول کے حوالے سے رپورٹ سنائی گئی۔ چینی کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سیکرٹری شی چن پھنگ نے اپنے خطاب میں وبا کی روک تھام کے لیے چلائی جانے والی مہم میں حصہ لینے والے طبی عملے کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ مختلف سطح کی حکومتوں اور اداروں کو عوام کی جانی سلامتی اور صحت کو اولین ترجیح دینی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت میں سب سے اہم کام وبائی امراض کی روک تھام اور وبا کے پھیلاو پر قابو پانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم یقیناً غیر متزلزل عزم کے ساتھ متحد ہو کر سائنس کی بنیاد پر ٹھوس اقدامات کے ذریعے اس جنگ میں فتح حاصل کریں گے۔

شی چن پھنگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ دوائیوں اور اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، طبی عملے کے تحفظ کو مؤثر بنایا جائے اور معاشرے کی مجموعی صورتحال کے استحکام کو برقرار رکھا جائے تاکہ چینی عوام پر سکون اور خوشگوار انداز میں جشن بہار منائیں ۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کی جانب سے اس وبا کے ردعمل کے لئے ایک ورکنگ گروپ قائم کیا جائے گا جو مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کی سربراہی میں اپنا کام انجام دے گا ۔ پارٹی کی مرکزی کمیٹی شدید وبائی مرض سے متاثرہ علاقوں میں ورکنگ گروپ بھیجے گی۔

اجلاس میں اس وبا کی صورتحال کے بارے میں فوری، درست، کھلے اور صاف شفاف انداز میں معلومات دینے اور ملکی وغیر ملکی خدشات کا جواب دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ عالمی ادارہ صحت کے متعلقہ ممالک اور علاقائی تنظیموں نیز ہانگ کانگ ، مکاؤ اور تائیوان کو وبائی صورتحال کے بارے میں بروقت معلومات پہنچائی جائیں گی اور علاقائی اور عالمی صحت کی سلامتی کے مشترکہ تحفظ کے لئے تعاون کو مضبوط بناتے ہوئے ہر ممکنہ کوشش کی جائے گی۔

یہ خبر پڑھیئے

اسرائیل غیر قانونی قید خانے بند اور ان میں موجود فلسطینیوں کو رہا کرے، اقوام متحدہ

مقبوضہ فلسطین میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے رپورٹر مائیکل لنک نے مطالبہ کیا …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons