بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا

محکمہ موسمیات کےمطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

تاہم بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، اسلام آباد، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع آبر آلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقہ جات میں شدید سرد رہا تاہم کوئٹہ، قلات، دالبندین، زیارت، چمن، کالام، میرکھنی، چترال، بھکر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔

ملک میں سب سے کم درجہ حرارت اسکردو میں منفی بیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ استور منفی 12، پارا چنار، بگروٹ، گوپس منفی 11، ہنزہ منفی 07، کالام منفی 06 اور راولا کوٹ میں منفی 04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ خبر پڑھیئے

پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے، وزیراعظم

پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اُن کا مقصد اور نظریہ پاکستان کو فلاحی …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons