چین املاک حقوق دانش کے تحفظ کے لیے فعال

چین املاک حقوق دانش کے تحفظ کے لیے فعال

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گنگ شوانگ نے بائیس جنوری کو بیجنگ میں کہا ہے کہ چین املاک حقوق دانش کے تحفظ کے عمل میں تیزی لا رہا ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس وقت چین صنعتی ڈیزائنوں کی بین الاقوامی رجسٹریشن کے حوالے سے “ہیگ معاہدے” میں شمولیت سے متعلق امور کو فعال طور پر فروغ دے رہا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ چین اب بھی ایک ترقی پذیر ملک ہے ، اور املاک حقوق دانش کے تحفظ کا نظام تاحال پایہ تکمیل تک نہیں پہنچا ہے۔ چین ملکی اور غیر ملکی کاروباری اداروں کے دانشورانہ املاکی حقوق کے یکساں تحفظ کے لئے کوشاں ہے، اور مؤثراقدامات کررہا ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ گزشتہ برس ، چین نے املاکی حقوق کے تحفظ کے حوالے سے متعدد پالیسیاں اور اقدامات متعارف کروائے ہیں۔ ان میں ٹریڈ مارک قانون میں ترمیم اور دانشورانہ املاک کے تحفظ کو تقویت دینے کے بارے میں رائے کا اجراء شامل ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

امریکی سینیٹرز کا بھارت کو بدترین ممالک میں شامل کرنے کا مطالبہ

امریکی سینیٹرز کا بھارت کو بدترین ممالک میں شامل کرنے کا مطالبہ

امریکہ کے 14 سینیٹرز نے وزیر خارجہ مائیک پومپو کے نام ارسال کردہ خط میں …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons