تازہ ترین
وزیراعظم عالمی اقتصادی فورم میں بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب کریں گے، فردوس عاشق عوان

وزیراعظم عالمی اقتصادی فورم میں بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب کریں گے، فردوس عاشق اعوان

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے لئے سوئٹزرلینڈ کے دورے کے دوران عالمی برادری کے سامنے بھارت کا حقیقی چہرہ بے نقاب کریں گے۔

آج اسلام آباد میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عالمی قیادت کے ساتھ اپنی ملاقاتوں میں انہیں مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال اور وہاں بھارت کی جانب سے کی جانے والی انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں سے آگاہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو گزشتہ پانچ ماہ سے اظہار رائے، نقل و حرکت اور معاشی سرگرمیوں کی مختلف پابندیوں کا سامنا ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ فورم میں وزیراعظم کو ملک میں کئے جانے والے اقتصادی اور سماجی اصلاحات کے بارے میں دنیا کو آگاہ کرنے کا موقع بھی ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اپنی ملاقاتوں کے دوران پاکستان میں سازگار کاروباری ماحول اور کاروبار میں آسانی اجاگر کریں گے تاکہ غیرملکی سرمایہ کار سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع سے استفادہ کر سکیں۔

یہ بھی چیک کریں

پاکستان بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہے،معید یوسف

پاکستان بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہے،معید یوسف

قومی سلامتی کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons