پاک سری لنکا میچ کے دوران بہترین کارکردگی، ٹریفک اہل کاروں کے لئے انعامات

پاک سری لنکا میچ کے دوران بہترین کارکردگی، ٹریفک اہل کاروں کے لئے انعامات

کراچی میں پاک سری لنکا ٹیسٹ سیریز کے میچ کے موقع پر بہترین طریقے سے ٹریفک سنبھالنے کے حوالے سے ٹریفک پولیس اہل کاروں میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے ہیں۔

بہترین کارکردگی کو سراہنے کے لئے انہیں انعامات سے بھی نوازا گیا۔ نجی نیوز چینل کے مطابق اس سلسلے میں اسکاؤٹ آڈیٹوریم میں ٹریفک پولیس کی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے 6 افسران اور 300 سے زائد اہل کاروں میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے، اہل کاروں کو سرٹیفیکیٹ کے ساتھ انعامات بھی دیے گئے۔

اس موقع پر ایس ایس پی امیر سعود مگسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا مجھے خوشی ہے کہ میں محنت کرنے والی فورس سے مخاطب ہوں، یہ فورس ہر حال ہر موسم میں محنت سے کام کرتی ہے، سری لنکا اور پاکستان کے میچ کے دوران اس فورس نے بہترین کارکردگی دکھائی، قائد اعظم ڈے، کرسمس اور سال نو کے موقع پر بھی مجموعی کارکردگی انتہائی شان دار رہی۔

یہ بھی چیک کریں

ٹک ٹاک نامی معروف چینی ایپ کو خفیہ آلہ قرار دینا، امریکی بالادستی پر مبنی سوچ: سی آر آئی کا تبصرہ

ٹک ٹاک نامی معروف چینی ایپ کو خفیہ آلہ قرار دینا، امریکی بالادستی پر مبنی سوچ: سی آر آئی کا تبصرہ

حالیہ دنوں یہ خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ امریکہ معروف چینی ایپ “ٹک ٹاک” …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons