تازہ ترین
blank

عالمی ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لیے چین کا مثبت کردار

تنازعات زدہ علاقوں میں عالمی ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لیے فعال بین الاقوامی اتحاد کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ولیری فریلینڈ نے حال ہی میں بیجنگ میں کہا کہ تنظیم کے اہم رکن ملک کی حیثیت سے چین، تنازعات سے دوچار علاقوں میں ثقافتی ورثے کے تحفظ میں انتہائی مثبت کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ چین کے متعلقہ ادارے اس ضمن میں مزید فعال کردار ادا کریں گے۔

حالیہ برسوں میں، ثقافتی ورثہ مسلح تنازعات سے بری طرح متاثر ہوا ہے جس کے باعث کسی بھی ملک کے لیے ثقافتی ورثے کی بحالی معاشرتی اور ثقافتی تعمیر نو کا ایک اہم جزو بن چکی ہے۔ تنازعات سے دوچار علاقوں میں ثقافتی ورثہ کے تحفظ کے لئے بین الاقوامی اتحاد واحد عالمی فنڈ ہے جسے ایک بین الاقوامی تنظیم کی حیثیت حاصل ہے۔

فرانس اور متحدہ عرب امارات کی اپیل پر مذکورہ اتحاد کا قیام مارچ دو ہزار سترہ میں سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں عمل میں لایا گیا تھا تاکہ حالیہ برسوں کے دوران عالمی سطح بالخصوص مشرق وسطی میں تنازعات کے باعث ثقافتی ورثے کی بڑے پیمانے پر تباہی سے نمٹا جاسکے گا چین اس تنظیم کا بانی رکن ہے۔

یہ بھی چیک کریں

کرونا وائرس سے متعلق قواعد ضوابط پر سختی سے عمل کیا جائے گا، وفاقی حکومت

کرونا وائرس سے متعلق قواعد ضوابط پر سختی سے عمل کیا جائے گا، وفاقی حکومت

وفاقی حکومت نے ملک بھر میں نوول کرونا وائرس نمونیا سے بچاؤ کیلئے بنائے گئے …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons