یوکرین طیارے کے حادثے کے ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، ایران

یوکرین طیارے کے حادثے کے ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، ایران

ایران نے یوکراین کو یقین دہانی کرائی ہے کہ تہران میں یوکرین کے طیارے کو پیش آنے والے افسوسناک حادثے کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

ایرانی صدر حسن روحانی نے اپنے یوکرینی ہم منصب ولادیمر یلنسکی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے، جس میں انہوں نے ولادیمر یلنسکی کو مکمل یقین دہانی کرائی ہے کہ طیارے حادثے کی تحقیقات کے سلسلے میں ایران یوکرین کے ساتھ مکمل تعاون کرے گا۔

ادھر کینڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے ایران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یوکرین طیارے حادثے کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے انہیں انصاف کے کٹہرے میں لائے۔ واضح رہے کہ ایران کی آرمی کی جانب سے فضاء میں تباہ کئے جانے والے یوکرینی طیارے میں 176 افراد موجود تھے، جن میں 57 کینڈین شہری بھی شامل تھے۔

یہ خبر پڑھیئے

ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے کھلاڑیوں کی دوسری کرونا ٹیسٹنگ رپورٹ جاری کردی گئی

ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے کھلاڑیوں کی دوسری کرونا ٹیسٹنگ رپورٹ جاری کردی گئی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ فرسٹ الیون میں حصہ لینے والی …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons