blank

سال دو ہزار انیس میں چین نئی گاڑیوں کی پیداوار اور فروخت کے لحاظ سے عالمی سطح پر سرفہرست

چین کے وزیر صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی میاؤ وی نے بیجنگ میں منعقدہ “چین میں برقی گاڑیوں کے حوالے سے سو افراد پر مشتمل ایک فورم” میں کہا کہ دو ہزار انیس میں چین میں نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں کی پیداوار اور فروخت کی تعداد بارہ لاکھ سےتجاوز کرگئی ہے۔ نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں کی طویل مدتی ترقی کا رحجان تبدیل نہیں ہوا۔

blank

میاؤ وی نے کہا کہ دو ہزار انیس میں اقتصادی صورتحال اور حمایتی پالیسی کے خاتمے سمیت متعدد وجوہ کی بنا پر چین میں نئی توانائی آٹوموبائل کی پیداوار اور فروخت میں کمی آگئی تاہم عالمی سطح پر یہ تعداد اب بھی سر فہرست ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں میں نمایاں بہتر ی آرہی ہے اور صنعتی ڈھانچہ بھی مسلسل بہتر ہورہا ہے۔

میاؤ وی نے کہا کہ چین کے پاس نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں کیلئے سب سے بڑی مارکیٹ، مکمل صنعتی نظام اور بہترین حمایتی پالیسی موجود ہیں۔ طویل مدتی نکتہ نظر سے چین میں نئی توانائی آٹوموبائل کی صنعت کی ترقی کا سازگار ماحول تیار ہوچکا ہے۔

یہ بھی چیک کریں

سنکیانگ: زندگی سے پیار کرنے والی لڑکی گلزار

سنکیانگ: زندگی سے پیار کرنے والی لڑکی گلزار

سنکیانگ کی ایک لڑکی گلزار اپنے والدین کے ساتھ خوشی و خرم رہتی ہے ۔ان …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons