blank

کوہ چھانگ پائی- آتش فشاں

کوہ چھانگ پائی، جسے موجودہ وقت میں پائیک تھو بھی کہا جاتا ہے، چین کے شمال مشرقی صوبہ چی لین میں چین اور شمالی کوریا  کی سرحدی چوٹی ہے۔  چینی زبان میں چھانگ پائی کا مطلب ہے ہمیشہ سفید رہنے والا۔ اس پہاڑ کی بلند و بالا چوٹیاں سارا سال برف سے ڈھکی رہتی ہیں، جس کی بناء پر اسے یہ نام دیا گیا ہے۔ یہ بلند و بالا آتش فشاں 1903ء میں آخری بار لاوہ اگلنے کے بعد سے اب تک خاموش ہے۔

blank

علاقے کے 3 بڑے دریاؤں  سونگ حوا، تھومن اور یالو کا مشترکہ منبع بھی ہے۔ ان میں سے دریائے تھومن اور یالو سلسلہ چھانگ پائی کے شمال مشرق میں واقع چین، روس اور شمالی کوریا کی مشترکہ سرحد تک بہتے ہیں۔ کوہ چھانگ پائی کے جنگلات میں نایاب جنگلی جانوروں کی کثیر تعداد پائی جاتی ہے۔ یہ علاقہ نایاب جنگلی جانوروں مثلاً سائبیرین چیتے، برفانی بھیڑیئے اور ریچھ کے علاوہ پہاڑ کی چوٹی پر واقع ہیون لیک نامی جھیل میں پائے جانیوالے لال تاج والے سارس اور سیاہ خروس کا آبائی مسکن بھی ہے۔

شمال مشرقی چین کی بیشتر قیمتی جڑی بوٹیاں، جنگلی پھل اور کھمبیاں کوہ چھانگ پائی سے حاصل کی جاتی ہیں۔  چینی حکومت کی جانب سے اس علاقے کی سیر کیلئے آنے والے سیاحوں کو یہاں عمدہ سہولیات فراہم کی گئی  ہیں۔ پہاڑ کے دامن میں واقع شہر یان چی سے سیاح بس کے ذریعے پہاڑوں کے قریب پہنچ سکتے ہیں، جہاں مختلف معیار کے ہوٹل اور دیگر بنیادی سہولیات مہیا کی گئی ہیں۔ کوہ چھانگ پائی اپنے دلکش مناظر اور قدرتی وسائل سے مالامال ہونے کی وجہ سے خاص شہرت رکھتا ہے۔ سال 1980ء میں کوہ چھانگ پائی کو اقوام متحدہ کے مرتب کردہ بین الاقوامی حیاتیاتی حفاظتی علاقوں کی فہرست میں شامل کیا گیا

یہ بھی چیک کریں

blank

Guide to apply for Chinese Government Scholarship

Introduction to Chinese Government Scholarships In order to promote the mutual understanding, cooperation and exchanges …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons