وزیراعظم کا غیر استعمال شدہ املاک عوام کی فلاح وبہبود کے لئے بہتر طور پر استعمال میں لانے کا عزم

وزیراعظم کا غیر استعمال شدہ املاک عوام کی فلاح وبہبود کے لئے بہتر طور پر استعمال میں لانے کا عزم

وزیراعظم عمران خان نے اربوں روپے مالیت کی غیر استعمال شدہ املاک عوام کی فلاح و بہبود کے لئے بہتر طور پر استعمال میں لانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غیر استعمال شدہ املاک سے حاصل ہونے والی رقم عوام کی فلاح و بہبود اور سکولوں، کالجوں اور ہسپتالوں جیسی بنیادی سہولیات کی بہتری پر خرچ کی جائے گی۔ وزیراعظم نے نشاندہی کی کہ وفاقی حکومت کے مختلف محکموں کو اس حقیقت کے برعکس کہ وہ اپنی املاک کے مالک ہیں سالانہ بنیادوں پر اربوں روپے کے خسارے کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں ان املاک کو استعمال میں نہ لا کر مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا گیا۔

عمران خان نے واضح طور پر کہا کہ غیر استعمال شدہ املاک کی نشاندہی نہ کرنے والے یا اس املاک کو استعمال کرنے کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے والے افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی چیک کریں

چینی وزیراعظم کا اصلاحات کے عمل کو تیز کرنے پر زور

چینی وزیراعظم کا اصلاحات کے عمل کو تیز کرنے پر زور

چینی وزیراعظم لی کھ چھیانگ نے اقتصادی بنیادی اصولوں کو مستحکم رکھنے کے لئے اصلاحات …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons