تازہ ترین
blank

نادرا نے معذور افراد کے لئے گھر بیٹھے شناختی کارڈ بنوانے کی سہولت متعارف کروا دی

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی نے ملک بھر میں معذور اور شدید بیمار افراد کے لئے گھر بیٹھے شناختی کارڈ بنوانے کی سہولت متعارف کروا دی۔

اس سہولت کے تحت نادرا کے ملازمین نہ صرف ایسے درخواست گزار کی رجسٹریشن کے لئے ان کے پاس جائیں گے بلکہ ان کے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈز بھی گھر پر پہنچائیں جائیں گے۔ نادرا کے سینئرعہدیدار نے کہا کہ یہ منصوبہ سروس کی فراہمی میں بہتری لا کرعوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے سے متعلق وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سہولت کا مقصد شدید بیمار افراد، معذور، خصوصی افراد اور بزرگوں کو ان کے گھروں پر رجسٹریشن کی سروس فراہم کرنا ہے۔

یہ بھی چیک کریں

مظاہرین کو کچلنے کیلئے فوج کی تعیناتی پر موجودہ و سابق آرمی جنرلز کی امریکی صدر پر شدید تنقید

مظاہرین کو کچلنے کیلئے فوج کی تعیناتی پر موجودہ و سابق آرمی جنرلز کی امریکی صدر پر شدید تنقید

سیاہ فام شہری کی امریکی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons