ہدف کو تیزی سے نشانہ بنانیوالے بحری جنگی جہاز میزائل فور کی تقریب رونمائی

ہدف کو تیزی سے نشانہ بنانیوالے بحری جنگی جہاز میزائل فور کی تقریب رونمائی

پاک بحریہ کے لئے ملک میں تیار کئے گئے ہدف کو تیزی سے نشانہ بنانے والے بحری جنگی جہاز میزائل فور کی تقریب رونمائی کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس میں ہوئی۔

دفاعی پیداوار کی وزیر زبیدہ جلال اس موقع پر مہمان خصوصی تھیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے زبیدہ جلال نے کہا کہ ان کی وزارت ملک کی اقتصادی ترقی کے لئے نئے شپ یارڈ قائم کرنے کی کوششیں کررہی ہے۔ پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق شپ یارڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر رئیر ایڈمرل اطہر سلیم نے جہاز سازی کے منصوبے پر روشنی ڈالی اور اسے ملکی سطح پر خود انحصاری کی جانب ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔ یہ کثیر المقاصد جہاز جدید ترین بحری جہاز شکن میزائلوں اور حساس آلات سے لیس ہے۔

یہ بھی چیک کریں

جنوبی کوریا کی سابق صدر کو بدعنوانی کے الزام میں 20 سال قید کی سزا

جنوبی کوریا کی سابق صدر کو بدعنوانی کے الزام میں 20 سال قید کی سزا

جنوبی کوریا کی عدالت نے سابق خاتون صدر Park Geun-hye کے خلاف 2017ء کے دوران …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons