ہانگ کانگ حکومت کے حملے کی مکمل تحقیقات کے لئے برطانوی حکومت سے چینی مطالبہ

ہانگ کانگ کی عہدیدار پر حملے کی مکمل تحقیقات، برطانیہ سے چین کا مطالبہ

برطانیہ میں ہانگ کانگ حکومت کے سکریٹری برائے انصاف پر حملے کے جواب میں، چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کنگ شوانگ نے 15 تاریخ کو بیجنگ میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ چین نے اس حوالے سے سخت برہمی اور شدید مذمت کا اظہار کیا ہے اور برطانوی حکومت سے فوری طور پر اس واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے تاکہ حملہ آور کو گرفتار کیا جائے۔

یاد رہے کہ ہانگ کانگ حکومت کے سکریٹری برائے انصاف جن زو ہوا 14 تاریخ کو لندن میں منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کے دوران حملے کی زد میں آئے تھے۔ متعدد نقاب پوش افراد نے جن زو ہوا پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے اور انہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال میں منتقل کرنا پڑا۔

یہ بھی چیک کریں

افغانستان میں قیام امن پورے خطے میں امن و استحکام کیلئے ضروری ہے، پاکستان

افغانستان میں قیام امن پورے خطے میں امن و استحکام کیلئے ضروری ہے، پاکستان

پاکستان نے کہا ہے کہ افغانستان میں قیام امن پورے خطے میں امن و استحکام …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons