blank

پاک سری لنکا ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 2 میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے

پاکستان اور سری لنکا کے مابین عالمی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 2 میچز دسمبر میں راولپنڈی اور کراچی میں کھیلے جائیں گے۔

ملک میں 10 سال بعد کھیلی جانیوالی بین الاقوامی ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 11 سے 15 دسمبر تک راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں، جبکہ دوسرا میچ 19 سے 23 دسمبر تک نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان میں ایک روزہ اور ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے کامیاب انعقاد کے بعد سری لنکن کرکٹ بورڈ نے فیوچر ٹور پروگرام میں شامل دسمبر میں ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کی تصدیق کر دی ہے۔

یہ بھی چیک کریں

افغانستان میں قیام امن پورے خطے میں امن و استحکام کیلئے ضروری ہے، پاکستان

افغانستان میں قیام امن پورے خطے میں امن و استحکام کیلئے ضروری ہے، پاکستان

پاکستان نے کہا ہے کہ افغانستان میں قیام امن پورے خطے میں امن و استحکام …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons