تازہ ترین
وزیر اعظم کاسٹیزن پورٹل پر افسران کے خلاف کارروائی کا حکم

وزیر اعظم کا سٹیزن پورٹل پر افسران کے خلاف کارروائی کا حکم

وزیر اعظم عمران خان نے سٹیزن پورٹل پر شہریوں کی شکایات کو سنجیدہ نہ لینے والے افسران کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔

وزیراعظم آفس کے مطابق وزارتوں اور محکموں میں 5 رکنی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کمیٹی کی سربراہی 20 گریڈ کا افسر یا جوائنٹ سیکرٹری کریں گے۔ کمیٹی متعین کردہ افسران کے ڈیش بورڈ کی جانچ پڑتال کر کے رپورٹ جمع کرائے گی۔ قائم کردہ کمیٹی اب تک کی تمام حل اور غیر حل شدہ شکایات میں خامیوں کی نشاند ہی بھی کرے گی۔ رپورٹ کے مطابق شہریوں کی شکایات گائیڈ لائن کے مطابق حل کیے بغیر بند کی جا رہی تھیں۔

یہ بھی چیک کریں

چین کے متعدد علاقوں میں طالب علموں کی اسکول میں واپسی کے بعد کلاسز کی بحالی

چین کے متعدد علاقوں میں طالب علموں کی اسکول میں واپسی کے بعد کلاسز کی بحالی

حال ہی میں چین کے متعدد علاقوں میں طالب علموں کی اسکول میں واپسی کے …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons