تازہ ترین
بابری مسجد کے حوالے سے فیصلہ بھارت کے تعصب پر مبنی روئیے کا منہ بولتا ثبوت ہے، وزیر خارجہ

بابری مسجد کے حوالے سے فیصلہ بھارت کے تعصب پر مبنی روئیے کا منہ بولتا ثبوت ہے، وزیر خارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ کا بابری مسجد کے حوالے سے فیصلہ بھارت کے تعصب پر مبنی روئیے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے وزیرخارجہ نے کہا کہ مودی حکومت بھارت کو تعصب کی آگ میں جھونکنے پر تلی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گاندھی کے بھارت کو دفن کر دیا گیا ہے اور آج کا بھارت مودی اور آر ایس ایس کا بھارت ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ نے مسلمانوں کے جذبات کے ساتھ بے حسی کا مظاہرہ کیا اور انھیں مزید غیر محفوظ کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کے کرتار پور راہداری کے اقدام سے اتنا خوف زدہ تھا کہ اس نے دنیا کی توجہ اس سے ہٹانے کیلئے بابری مسجد کے حوالے سے فیصلے کیلئے آج کے دن کا انتخاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان محبت کی راہداری کھول رہا ہے جبکہ مودی نفرت کی سیاست کر رہا ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے یکطرفہ اقدامات کے خلاف دائر درخواستوں کو کوئی اہمیت نہیں دی۔

یہ بھی چیک کریں

پوری دنیا غربت کے خاتمے کے حوالے سے چین کے تجربات سے استفادہ کرسکتی ہے، برطانوی اسکالر

پوری دنیا غربت کے خاتمے کے حوالے سے چین کے تجربات سے استفادہ کرسکتی ہے، برطانوی اسکالر

عالمی شہرت یافتہ اسکالر ، آکسفورڈ یونیورسٹی کے چائنا سینٹر کے ڈائریکٹر رانا مٹر نے …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons