تازہ ترین
جرمنی میں فائیو جی کی تعمیر میں کسی مخصوص سپلائرز کو خارج نہیں کیا جائے گا، انجیلا میرکل

جرمنی میں فائیو جی کی تعمیر میں کسی مخصوص سپلائرز کو خارج نہیں کیا جائے گا، انجیلا میرکل

آٹھ نومبر کو جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے برلن میں یورپی کمیشن کی نومنتخب چیئرپرسن ارسلا گرترد وان ڈیر لائن سے ملاقات کی-

ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں جرمن چانسلر نے کہا کہ جرمنی فائیو جی نیٹ ورکس کی تعمیر میں شامل کمپنیوں کی حفاظتی ضروریات اور تصدیق کو بہت اہمیت دیتا ہے ، لیکن وہ کسی مخصوص سپلائر کے لیے الگ معیار مرتب نہیں کرے گا۔

جرمن حکومت امریکہ کے دباؤ میں، فائیو جی نیٹ ورک کی تعمیر میں چینی کمپنی کی شرکت کا دوبارہ جائزہ لے گی یا نہیں ؟ اس سوال کے جواب میں جرمن چانسلر نے واضح الفاظ میں کہا کہ جرمنی یقینی طور پر فائیو جی نیٹ ورک کے حفاظتی معیار کو بہتر بنائے گا ، اور تمام تنصیبات فراہم کرنے والوں کے لیے ایک جیسے حفاظتی معیارات پر عمل کرے گا۔ ڈیوائس سپلائر کی حیثیت سے، ہواوے نے جرمنی میں 2G اور 3G نیٹ ورکس کی تعمیر میں فعال طور پر حصہ لیا ہے۔ جرمنی کسی مخصوص سپلائر کے لیے الگ معیارات مرتب نہیں کرے گا۔ انہوں نے یورپی یونین سے مطالبہ کیا کہ وہ فائیو جی کے لیے متحدہ نیٹ ورک سکیورٹی نظام تیار کریں۔

یہ بھی چیک کریں

پاکستان کی پاکستانی ہائی کمیشن کے دو عہدیدارروں کو ناپسندیدہ شخصیات قرار دینے کے بھارتی فیصلے کی مذمت

پاکستان کی پاکستانی ہائی کمیشن کے دو عہدیدارروں کو ناپسندیدہ شخصیات قرار دینے کے بھارتی فیصلے کی مذمت

پاکستان نے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے دو عہدیدارروں کو ناپسندیدہ شخصیات قرار …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons