تازہ ترین
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ریاض معاہدے کا خیرمقدم

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ریاض معاہدے کا خیرمقدم

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے یمن کی حکومت اور جنوبی عبوری کونسل کے درمیان ریاض معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔

اخبار میں دیئے گئے بیان میں سلامتی کونسل کے ارکان نے اعتراف کیا کہ یہ معاہدہ یمن کے لئے جامع سیاسی حل کی جانب ایک مثبت اور اہم قدم ہے۔ سلامتی کونسل کے ارکان نے بات چیت کے ذریعے سیاسی حل کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا جس میں یمن کے تمام دھڑوں کے اختلافات اور جائز تحفظات کو دور کرنے کے لئے جامع مذاکرات میں تمام فریق شریک ہوئے۔ انہوں نے تمام فریقوں پر زور دیا کہ دسمبر دو ہزار اٹھارہ میں یمن کی حکومت اور حوثی باغیوں کے درمیان ہونے والے سٹاک ہوم معاہدے پر مکمل عملدرآمد جاری رکھا جائے۔

یہ بھی چیک کریں

امریکہ کے ڈبلیو ایچ او سے تعلقات کے خاتمے سے عالمی سطح پر صحت عامہ تعاون کو نقصان پہنچے گا، برطانوی میگزین نیچر

امریکہ کے ڈبلیو ایچ او سے تعلقات کے خاتمے سے عالمی سطح پر صحت عامہ تعاون کو نقصان پہنچے گا، برطانوی میگزین نیچر

امریکی صدر ٹرمپ نے حال ہی میں امریکہ کے عالمی ادارہ صحت کے ساتھ تعلقات …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons