تازہ ترین
blank

وزیراعظم جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک روانہ

وزیراعظم عمرا ن خان سعودی عرب کا دورہ مکمل کرنے کے بعد امریکہ کے دورے پر نیویارک روانہ ہوگئے ہیں۔

وزیراعظم نیویارک میں اقوام متحدہ کے سالانہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔ وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی، مشیرخزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اوربیرون ملک میں مقیم پاکستانیوں کے بارے میں معاون خصوصی ذوالفقارعباس بخاری بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ وزارت خارجہ کی طر ف سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان نیویارک میں 27 ستمبرکواقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس سے خطاب کریں گے، جس میں وہ جموں وکشمیر کے مسئلے اورمقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی حالیہ خلاف ورزیوں سے متعلق دنیا کو پاکستانی موقف سے آگاہ کریں گے۔ بیان مین کہا گیا ہے کہ اس موقع پر وزیراعظم مختلف ممالک کے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

یہ بھی چیک کریں

چین میں نوول کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 132 رہ گئی

چین میں نوول کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 132 رہ گئی

چینی محکمہ صحت کے مطابق چین میں نوول کرونا وائرس نمونیا سے متاثرہ مریضوں کی …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons