پاکستان بابا گورونانک کے جنم دن تک کرتار پور راہداری کو عملی شکل دینے کے لئے پرعزم

پاکستان بابا گورونانک کے جنم دن تک کرتار پور راہداری کو عملی شکل دینے کے لئے پرعزم

دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے مابین اجلاس میں کرتارپور راہداری کے بارے میں بات چیت میں مثبت پیشرفت ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ واہگہ میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ کرتار پور راہداری سے متعلق اسّی فیصد معاملات پر اتفاق رائے ہوگیا ہے اور باقی معاملات بھی مستقبل میں ہونے والی بات چیت کے دوران حل کر لئے جائیں گے۔ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ معاہدے کے بعد مخصوص تفصیلات کا عوام کے ساتھ تبادلہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ راہداری کھولنے کا مقصد امن کا قیام ہے۔ اس سے پہلے ڈاکٹر محمد فیصل نے مذاکرات کے آغاز سے قبل کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت اور وعدے کے مطابق پاکستان بابا گورونانک دیوجی کے 550 ویں جنم دن تک کرتار پور راہداری کو عملی شکل دینے کے لئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حدود میں کام تیزی سے جاری ہے اور گوردوارہ کمپلیکس، ٹرمینل کی عمارت اور سڑک کا ستر فیصد سے زائد کام مکمل کر لیا گیا ہے-

یہ خبر پڑھیئے

پی ایس ایل 6: یونائیٹڈ نے گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا

پی ایس ایل 6: یونائیٹڈ نے گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا

اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو کراچی میں کھیلے گئے میچ میں 6 وکٹوں …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons