یمنی حکومت اور جنوبی عبوری کونسل کے مابین طے پانیوالے معاہدے خوش آئند قرار

سلامتی کونسل نے سعودی عرب میں یمنی حکومت اور جنوبی عبوری کونسل کے مابین طے پانیوالے معاہدے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

سلامتی کونسل کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کونسل کے اراکین نے اس معاہدے کو یمن بحران کے جامع اور سیاسی حل کیلئے سودمند اور اہم قدم قرار دیا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی ایلچی برائے یمن مارٹن گریفتھس نے فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ دسمبر 2018ء میں یمنی حکومت اور حوثی باغیوں کے مابین طے شدہ معاہدے پر عملدرآمد جاری رکھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں