ہواوے کمپنی کے نئے آپریٹنگ سسٹم ہونگ منگ کا باقاعدہ اجراء

ہواوے کمپنی کے نئے آپریٹنگ سسٹم ہونگ منگ کا باقاعدہ اجرا

چین کی کمپنی ہواوے نے نو اگست کو صوبہ گوانگ دونگ کے شہر دونگ گوان میں خود تخلیق کردہ آپریٹنگ سسٹم ہونگ منگ یعنی ہارمونی آپریٹنگ سسٹم کو باقاعدہ طور پر لانچ کر دیا ہے۔ مذکورہ اعلان ہواوے کمپنی نے اپنی ڈیویلپر کانفرنس کے موقع پر کیا۔

ہواوے کے صارفین کے امور کے نگران سی ای او یو چھنگ دونگ نے کہا کہ ہونگ منگ سسٹم کو اپنی ضروریات کے مطابق وسعت دی جا سکتی ہے جو مزید محفوظ ہوگا۔ یہ زیادہ تر انٹرنیٹ آف تھنگز یعنی آئی او ٹی کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ اس آپریٹنگ سسٹم کی اہم خوبی یہ ہے کہ یہ زیادہ سبک رفتار ہے۔ یہ آپریٹنگ سسٹم ردعمل کے اظہار میں خرچ ہونے والے وقت کو کم کر دے گا۔

موجودہ تین روزہ کانفرنس ہواوے کمپنی کی تاریخ میں سب سے بڑی کانفرنس ہے جس میں پانچ ہزار ٹیکنالوجی ڈیولپرز شرکت کر رہے ہیں۔اس تین روزہ کانفرنس میں ٹرمینل کی صنعت اور فائیو جی ٹیکنالوجی پر بحث کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں