ہانگ کانگ کی موجودہ صورتحال کا انسانی حقوق یا جمہوریت سے کوئی لینا دینا نہیں، چینی وزارت خارجہ

ہانگ کانگ کی موجودہ صورتحال کا انسانی حقوق یا جمہوریت سے کوئی لینا دینا نہیں، چینی وزارت خارجہ

چین نے امریکی ایوان نمائندگان کی جانب سے نام نہاد ہانگ کانگ ہیومن رائٹس اینڈ ڈیموکریسی ایکٹ 2019 کی منظوری پر سخت برہمی اور مخالفت کا اظہار کیا ہے۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہانگ کانگ کی موجودہ صورتحال کا انسانی حقوق یا جمہوریت سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ہانگ کانگ کا اصل مسئلہ فوری طور پر تشدد کا خاتمہ، نظم و ضبط کی بحالی اور قانون کی حکمرانی کا تحفظ ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی ایوان نمائندگان آتش زنی، دکانوں کی توڑ پھوڑ اور پولیس افسران کے خلاف تشدد جیسے سنگین مجرمانہ جرائم کو انسانی حقوق اور جمہوریت کا مسئلہ قرار دیتے ہوئے حقائق کو نظرانداز اور مسخ کر رہا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ امریکہ کے اس اقدام سے امریکہ کی انسانی حقوق اور جمہوریت کے بارے میں حیرت انگیز منافقت اور چین کی ترقی پر قابو پانے کے لئے ہانگ کانگ کی خوشحالی اور استحکام کو نقصان پہنچانے کے مذموم ارادے بے نقاب ہو گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں