ہانگ کانگ: سماجی حلقوں کی پرتشدد واقعات کی مذمت اور پولیس کی حمایت کا اعلان

ہانگ کانگ: سماجی حلقوں کی پرتشدد واقعات کی مذمت اور پولیس کی حمایت کا اعلان

ہانگ کانگ کے سماجی حلقوں نے پرتشدد واقعات کے خاتمے کے لئے مقامی حکومت اور پولیس اہلکاروں کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

اس حوالے سے مختلف حلقوں نے پندرہ اور سولہ اگست کو جاری اپنے اپنے بیانات میں ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت اور پولیس اہل کاروں کے لئے حمایت کا اظہار کیا ہے۔ ان بیانات میں امید ظاہر کی گئی ہے پرتشدد واقعات پر جلد قابو پا کر، ہانگ کانگ کی خوشحالی اور استحکام کا تحفظ کیا جائے گا ۔

کاروباری حلقوں کی ایک بڑی تعداد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ مشکل صورت حال میں ہر نیک نیت اور سمجھدار شخص کو پرتشدد واقعات کے خلاف آواز بلند کرنی چاہیے اور حکومت کی جانب سے قیام امن او ر قانون کی حکمرانی کے قیام کے لئے کی جانے والی کوششوں کی حمایت کرنی چاہیے۔ علاقے میں معمولات زندگی اور سماجی نظم و نسق کی جلد بحالی کے لئے بھرپور کوشش کی جانی چاہیے۔

ہانگ کانگ – چین ثقافتی ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پرتشدد واقعات سے ہانگ کانگ کی خوشحالی اور استحکام کو شدید خطرات سے دوچار کیا گیا ہے۔ ان واقعات نے ہانگ کانگ کے شہریوں کے جان و مال کی سلامتی کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے متشدد مظاہرین کے عمل کی سخت مذمت کی ہے ۔

علاوہ ازیں ہانگ کانگ کے کئی اعلی تعلیمی اداروں نے بھی اپنے اپنے بیان میں انتہا پسندوں کی پرتشدد کارروائیوں کی مذمت کی ہے اور قیام امن کے لئے حکومت کی کوششوں کی بھر پو رحمایت کا اظہار کیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں