ملک کے بیشتر حصوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر حصوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران اسلام آباد بالائی خیبر پختونخوا میں جبکہ پنجاب زیریں خیبرپختونخوا شمالی بلوچستان سندھ گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس عرصے کے دوران پہاڑوں پر برفباری بھی متوقع ہے۔ جبکہ بالائی خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر شدید بارش کا امکان ہے۔ آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:

اسلام آباد، پشاور 14 ڈگری سینٹی گریڈ لاہور 17، کراچی 20، کوئٹہ گلگت مری اور مظفرآباد 7 ڈگری سینٹی گریڈ رہا-

اپنا تبصرہ بھیجیں