کشمیر کے معاملے پر کمزوری کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، وزیرخارجہ

کشمیر کے معاملے پر کمزوری کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، وزیرخارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کشمیر کے معاملے پر کوئی ابہام نہیں اور اس پر کمزوری کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

قومی اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت وقت نے حزب اختلاف کی مشاورت سے اس مسئلے کو جتنا اجاگر کیا ہے اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔ وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ حکومت نے کشمیر کے معاملے پر 70 ممالک کے حکمرانوں سے رابطے کئے، جس کے نتیجے میں آج دنیا کے ایوانوں میں کشمیر موضوع بحث بن چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں