کسی بھی امریکی حملے کی صورت میں خطے میں جنگ چھڑسکتی ہے، ایران

ایران نے امریکہ کو خبردارکیا ہے کہ اُس کی طرف سے کسی بھی حملے کی صورت میں خطے میں جنگ چھڑ سکتی ہے۔

ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف کا یہ بیان سعودی عرب کی تیل کی تنصیبات پر حملوں کے بعد خلیج میں پیدا ہونے والی کشیدگی کے بعد سامنے آیا ہے۔ حملوں سے دنیا کو فراہم کئے جانے والے تیل کی پانچ فیصد پیداوار متاثر ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں