پنجاب کے چھوٹے کسانوں کو 3 روز کے اندر قرض فراہم کیا جائیگا، وزیر اعظم

پنجاب کے چھوٹے کسانوں کو 3 روز کے اندر قرض فراہم کیا جائیگا، وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مشکل معاشی حالات کے باوجود معاشرے کے کمزور طبقات کو اوپر اٹھانے کے لئے احساس کے نام سے مربوط پروگرام کا آغاز کیا ہے-

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ معاشرے کے غریب اور کمزور طبقات کو اوپر لانا حکومت کا مشن ہے۔ لاہور میں حکومت پنجاب اور نجی کمرشل بینکوں کے مابین کاشتکاروں کو زرعی قرضوں کی 3 روز کے اندر فراہمی یقینی بنانے کے معاہدے پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین نے 70 کروڑ سے زائد شہریوں کو غربت سے نکالنے کا کامیاب تجربہ کیا-

وزیر اعظم نے کہا کہ آج کے معاہدے سے پنجاب کے چھوٹے کسانوں کو فائدہ حاصل ہوگا اور یہ ایک انقلاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ہم اپنے چھوٹے کسانوں اور چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کی مدد نہیں کریں گے اس وقت تک اقتصادی طور پر ترقی نہیں کرسکتے، کیونکہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار سب سے زیادہ روز گار فراہم کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں