کارکردگی بہتر نہ ہو تو تنقید ہوتی ہے، اوپننگ بیٹسمین فخر زمان

کارکردگی بہتر نہ ہو تو تنقید ہوتی ہے، اوپننگ بیٹسمین فخر زمان

قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز فخر زمان نے تکنیک میں خرابی کا تاثر مسترد کر دیا ہے۔

ایک برطانوی ویب سائٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اچھی کارکردگی نہ دکھاؤں تو تنقید کی جاتی ہے، جبکہ سنچری بناتے ہی عوام کی رائے تبدیل ہو جاتی ہے۔ فخر زمان نے کہا کہ انہیں ایسی باتوں کی پرواہ نہیں، کیونکہ وہ اپنی طرف سے بہترین کوشش کرتے ہیں۔

فخر زمان نے کہا کہ میرے بارے میں کہا جاتا ہے کہ حریف ٹیمیں میری بیٹنگ کے بارے میں جان چکیں، اس لیے آؤٹ کرنے میں کامیاب ہوجاتی ہیں، مگر کرکٹ کو سمجھنے والے اس طرح کی رائے قائم نہیں کرتے، مثال کے طور انگلینڈ سے پہلے میچ میں 3 رنز تک محدود رہا تو میری تکنیک اور بیٹنگ میں کمزوریاں بھانپ لینے کی باتیں ہوئیں اور اگلے ہی میچ میں 138 رنز کی اننگز کھیلنے میں کامیاب ہوگیا تو لوگوں کی رائے بھی یکسر تبدیل ہوگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں