ڈپریشن کے شکار افراد کے لیے ماہرہ خان کا پیغام

ڈپریشن کے شکار افراد کے لیے ماہرہ خان کا پیغام

نامور اداکارہ ماہرہ خان نے ذہنی تناؤ (ڈپریشن) کے شکار افراد کے لیے ایک خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکارہ ماہرہ خان نے ایک تصویر شیئر کی ہے جس پر ذہنی تناؤ کے شکار افراد کے لیے ایک خوبصورت پیغام تحریر ہے۔ اپنے پیغام میں اُن کا کہنا تھا کہ ’ڈپریشن آپ سے چھوٹا ہے اور ہمیشہ آپ سے چھوٹا رہے گا، یہاں تک کے جب یہ آپ کو بڑا محسوس ہوتا ہے درحقیقت اُس وقت بھی یہ چھوٹا ہی ہوتا ہے‘۔

انہوں نے مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا ’یاد رکھیں ڈپریشن آپ کے اندر پیدا ہوتا ہے ، آپ اس کے اندر پیدا نہیں ہوتے‘۔ اداکارہ نے ’ذہنی تناؤ کو بادل سے تشبیہ دتیے ہوئے کہا ذہنی تناؤ آسمان سے گزرتا ایک سیاہ بادل ہوسکتا ہے لیکن اگر ایسا ہے تو آپ آسمان ہیں۔ آسمان بادل سے پہلے وہاں موجود تھا۔ بادل کا آسمان کے بغیر کوئی وجود نہیں ہے جبکہ آسمان بادل کے بغیر بھی رہتا ہے۔

۔

اپنا تبصرہ بھیجیں