چین میں ہوا، سیڑھیاں دوڑ کر چڑھنے کا دلچسپ مقابلہ

چین میں ہوا، سیڑھیاں دوڑ کر چڑھنے کا دلچسپ مقابلہ

آپ اندازہ کر سکتے ہیں 53 منزلہ عمارت کی سیڑھیاں چڑھنا کتنا مشکل کام ہے، لیکن چین کے شہر چھنگتو میں آگ بجھانے والے افراد نے یہ سیڑھیاں دوڑ کر چڑھنے کا مقابلہ کیا.


تفصیلات کے مطابق چین کے شہر چھنگتو میں سالانہ عالمی پولیس اور فائر گیمز کا انعقاد کیا گیا جس میں “عمودی ریس” کا مقابلہ بھی ہوا. اس مقابلے میں آگ بجھانے والے عملے سے تعلق رکھنے والے تقریباً 300 سے زائد ملکی اور غیر ملکی افراد نے حصہ لیا. عمودی ریس میں 53 منزلہ عمارت کی سیڑھیاں دوڑ کر چڑھنے کا مقابلہ تھا. جس میں شرکاء نے گرمی اور حبس کے باوجود حصہ لیا.

یہ عمارت چھنگتو اینتھائی سنٹر کہلاتی ہے جو 53 منزلوں پر مشتمل اور 220 میٹر بلند ہے. اس دوڑ کے مقابلے کا ایک سیگمنٹ ایسا بھی تھا جس میں ہر شریک کو 20 کلو گرام وزن بھی ساتھ اٹھانا تھا.

اپنا تبصرہ بھیجیں