چین ہانگ کانگ متنازعہ ایکٹ 2019ء کی منظوری پر امریکی کانگریس کی سخت مذمت کرتا ہے

چین ہانگ کانگ متنازعہ ایکٹ 2019ء کی منظوری پر امریکی کانگریس کی سخت مذمت کرتا ہے

چین “ہانگ کانگ کے انسانی حقوق اور جمہوریت سے متعلق ایکٹ 2019ء” کی منظوری پر امریکی کانگریس کی سخت مذمت کرتا ہے: چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن یانگ چیئے چھی.

امریکی کانگریس کی جانب سے “ہانگ کانگ کے انسانی حقوق اور جمہوریت سے متعلق ایکٹ 2019ء” کی حالیہ منظوری کے بارے میں چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور خارجہ امور کمیٹی کے دفتر کے ڈائریکٹر یانگ جہ چھی نے کہا ہے کہ چین کی بار بار مخالفت کے باوجود، امریکی کانگریس نے نام نہاد “ہانگ کانگ کے انسانی حقوق اور جمہوریت سے متعلق ایکٹ 2019ء” کومنظور کیا، اس طرح امریکی کانگریس نے چین کے داخلی معاملات میں مداخلت کی، اور بین الاقوامی قوانین اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی کی۔

انہوں نے کہا کہ چین اس کی سخت مذمت کرتا ہے اور اس حوالے سے امریکہ کو اپنے سخت مؤقف سے آگاہ کرتا ہے۔ یانگ جہ چھی نے زور دے کر کہا کہ ہانگ کانگ کے معاملات خالصتاً چین کے داخلی امور ہیں، اور کسی بھی بیرونی طاقت کو اس میں مداخلت کی اجازت نہیں دی جائیگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں