چین کا سوشلسٹ نظام عصر حاضر میں چین کی ترقی کی بنیاد ہے، چینی صدر

چین کے صدر شی چن پھنگ نے کہا ہے کہ چینی کمیونسٹ پارٹی نے عوام کی رہنمائی کرتے ہوئے چینی خصوصیات کا حامل سوشلسٹ ملکی اور قانونی نظام تشکیل دیا ہے۔

چھیوشی میگزین میں چھپنے والے مضمون میں صدر شی کا کہنا ہے کہ نیا نظام عصر حاضر میں چین کی ترقی کی بنیادی ضمانت فراہم کرتا ہے اور نئےعہد میں قومی نظام اور قانونی نظام کی تعمیر کے لیے بنیاد فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تجربات نے یہ ثابت کیا ہے کہ ہماری پارٹی نے مارکسزم کے بنیادی اصولوں کو چین کے مخصوص حقائق کے ساتھ باہم مربوط کیا اور ایک نیا ریاستی نظام تشکیل دیا، جو چینی عوام کو تاریخی اہمیت کے حامل اس ملک کے اصل مالک ہونے کی حیثیت دیتا ہے۔ صدر شی کا کہنا ہے کہ چینی خصوصیات کا حامل سوشلسٹ نظام، قوت اور خوبیوں سے بھر پور نظام ثابت ہواہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ نظام چین کو طویل المدتی سماجی و معاشی استحکام کی ضمانت فراہم کرتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں