چین اور نیپال کا باہمی تعاون اور اسٹریٹجک شراکت داری بڑھانے پر اتفاق

چین اور نیپال نے تعلقات کی ترقی اور خوشحالی کے لئے باہمی تعاون اور اسٹریٹجک شراکت داری کو بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ اتفاق رائے چینی صدر شی چن پھنگ اور نیپال کی صدر بیدیا دیوی بھنڈاری کی ملاقات کے دوران طے پایا۔ صدر شی کا کہنا تھا کہ انہوں نے نیپالی عوام کے چہروں پر خلوص اور مسکراہٹ دیکھی اور چینی عوام کے ساتھ ان کے دل کی گہرائی سے دوستی کو محسوس کیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک نے خوشی اور غم میں ایک دوسرے کا ساتھ دیکر دوستانہ تبادلے اور تعلقات کی مثال قائم کی ہے۔

چینی صدر کا کہنا تھا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ روایتی دوستی کو آگے بڑھایا جائے گا اور اس طرح کے دورے دوطرفہ تعلقات کو ایک نئی اور اعلی سطح پر لے جانے میں معاون ثابت ہونگے۔ چینی صدر نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی سیاسی بنیاد کو مستحکم کرنے پر زور دیا۔ صدر شی چن پھنگ نے نیپال کی جانب سے ایک چین کی پالیسی پر ثابت قدم رہنے کی تعریف کرتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا کہ چین نیپال کی قومی آزادی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں ہمیشہ کی طرح حمایت جاری رکھے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں