چین اور ایران کے درمیان ایران کے جوہری معاہدے پر عمل درآمد کے حوالے سے اتفاق رائے

چین اور ایران کے درمیان ایران کے جوہری معاہدے پر عمل درآمد کے حوالے سے اتفاق رائے

یکم دسمبر کو چین کے نائب وزیرخارجہ ماہ جاو شو نے بیجنگ میں ایران کے نائب وزیر خارجہ آرقچی کے ساتھ ایران کے جوہری مسئلے پر تبادلہ خیال کیا۔

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون ینگ نے دو دسمبر کو اس حوالے سے کہا کہ فریقین نے ایران کے جوہری مسئلے کی موجودہ صورتحال اور جامع معاہدے پرعمل درآمد سمیت دیگر امور پر گہرائی سے تبادلہ خیال کیا اور فریقین کے درمیان وسیع پیمانے پر اتفاق رائے پایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فریقین نے اتفاق کیا کہ تعاون کی مضبوطی سے مکمل اور مؤثر طور پر جامع معاہدے پر عمل درآمد کیا جائے گا، بین الاقوامی قانون کی بنیاد پر عالمی قواعد و ضوابط کا تحفظ کیا جائے گا، سیاسی طریقے سے مسئلے کو حل کیا جائے گا اور عالمی و علاقائی امن و استحکام کو مضبوط بنایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں