چینی وزیراعظم کی بیجنگ میں جاپانی وفد سے ملاقات!

چین کے وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے پندرہ تاریخ کو بیجنگ میں، پانچویں چین جاپان اقتصادی اعلی سطحی مذاکرات میں شریک جاپانی وفد کے ارکان سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران لی کھہ چھیانگ نے کہا کہ گزشتہ سال سے چین اور جاپان کے تعلقات معمول پر واپس آ رہے ہیں اور اس حوالے سے نئی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ فریقین کو چین اور جاپان کے درمیان طے پانے والی چار سیاسی دستاویزات پر ان کی اصل روح کے مطابق عمل پیرا رہنا چاہیئے، تاریخ سے سبق سیکھتے ہوئے مستقبل کے لئے کوشش کرنے چاہیئے اور دونوں ممالک کے تعلقات کی طویل المدتی، صحت مندانہ اور مستحکم ترقی کو آگے بڑھانا چاہیئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں