چینی وزیر اعظم کی ”چودہویں پانچ سالہ منصوبہ بندی“ سے متعلق خصوصی اجلاس کی صدارت

چینی وزیر اعظم کی "چودہویں پانچ سالہ منصوبہ بندی " سے متعلق خصوصی اجلاس کی صدارت

25 تاریخ کو، چین کے وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے قومی اقتصادی اور معاشرتی ترقی کے حوالے سے چودہویں پانچ سالہ منصوبہ بندی کی تیاری سے متعلق خصوصی اجلاس کی صدارت کی۔

لی کھہ چھیانگ نے کہا کہ 14 ویں پانچ سالہ منصوبہ بندی کے عرصے کے دوران، بیرونی ماحول میں غیر یقینی عناصر کی وجہ سے چیلنجز درپیش ہیں۔ چین اپنے ترقی کے طریقہ کار کو تبدیل کرنے، معاشی ڈھانچے کو بہتر بنانے اور ترقی کے انجن کو تبدیل کرنے کے لئے کلیدی دور سے گزر رہا ہے۔

چینی وزیر اعظم نے کہا ک ہمیں چین کے صدر مملکت شی چن پھنگ کے چینی خصوصیات کے حامل سوشلسٹ نظریات کی رہنمائی میں، چین کے بنیادی قومی حالات اور ترقی کے مراحل کی بنیاد پر ترقی کو پہلی ترجیح دیتے ہوئے 14 ویں پانچ سالہ منصوبہ بندی کے ترقیاتی اہداف پیش کرنے چاہیئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں