چینی صدر کی سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات پر ہونے والے حالیہ دہشتگردی کے واقع کی مذمت

چینی صدرشی چن پھنگ نے سعودی عرب کی تیل کی تنصیبات پر ہونے والے حالیہ دہشتگردی کے واقع کی مذمت کی ہے اور اسے سعودی عرب کی سلامتی اوراستحکام کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

چینی صدر نے سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلیمان بن عبدلعزیز السعود سے ٹیلی فونک رابطہ کے دوران اس امر پرزوردیا کہ فریقین خطے میں پائیدار امن واستحکام کو یقینی بنائیں۔ چینی صدر نے کہا کہ حالیہ چند سال کے دوران چین اورسعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں نمایاں ترقی ہوئی ہے جبکہ دنوں ممالک ایک پٹی ایک شاہراہ کی مشترکہ تعمیر میں اہم شراکت دار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے ون چائنہ پالیسی اورعالمی سطح پر چین کے موقف کی تائید ایک خوش آئند اقدام ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چین سعودی عرب کی قومی سلامتی اورامن و استحکام کے حوالے سے اٹھائے گئے سعودی حکومت کے اقدامات کی بھرپور حمایت کرتاہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں