چینی صدر اور قازقستان کے صدر کی بات چیت

چینی صدر اور قازقستان کے صدر کی بات چیت

گیارہ ستمبر کو چینی صدر شی چن پھنگ نے بیجنگ میں قازقستان کے صدر قاسم جومارت توقائف کے ساتھ بات چیت کی۔ دونوں صدور نے اتفاق کیا ہے کہ چین اور قازقستان کے مابین دیرپا، جامع اسٹریٹجک شراکت دار تعلقات کو فروغ دیا جائے گا۔

چینی صدر نے کہا کہ چین اور قازقستان کو مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا چاہیئے۔ دونوں ممالک کو کثیرالطرفہ نظریات کا تحفظ کرنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے عالمی و علاقائی امور میں مزید مؤثر کردار کے لئے بھی کوشش کی جانی چاہیئے۔

صدر توقائف نے کہا کہ قازقستان چین کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے بڑی خوشی ہے کہ صدر شی چن پھنگ نے چھ سال قبل قازقستان میں دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹیو پیش کیا اور قازقستان اس ضمن میں مثبت طور پر حصہ لے گا۔ صدر توقائف دس ستمبر سے بارہ ستمبر تک چین کے تین روزہ سرکاری دورے پر تشریف لائے ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں