چینی صدر کا فلسطینی عوام کے نام، اظہار یکجہتی کا پیغام

چینی صدر کا فلسطینی عوام کے نام، اظہار یکجہتی کا پیغام

ستائیس نومبر کو اقوام متحدہ میں فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے عالمی دن کے موقع پر یادگاری اجلاس منعقد ہوا۔ چینی صدر شی جن پھنگ نے اجلاس کے نام ایک پیغام بھیجا۔

شی جن پھنگ نے کہا کہ فلسطین کا مسئلہ مشرق وسطی کا مرکزی مسئلہ ہے۔ مسئلہ فلسطین کا جامع اور منصفانہ طور پر حل اور فلسطین اور اسرائیل کی جانب سے پرامن بقائے باہمی اور مشترکہ ترقی کے اصولوں پر عملدرآمد میں معاونت بین الاقوامی برادری کے مشترکہ مفاد میں ہے۔ بین الاقوامی برادری کو انصاف پسندی اور انصاف کا تحفظ کرنا چاہیے۔

صدر شی نے کہا کہ اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں ،” لینڈ فار پیس” کے اصول اور “دو ریاستی حل” کی عمومی سمت پر گامزن رہنا چاہیئے اور فلسطین- اسرائیل کے درمیان امن مذاکرات کی بحالی کے لئے ایک سازگار ماحول فراہم کرنا چاہیئے۔ شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین فلسطینی عوام کا مخلص اچھا دوست ، عمدہ شراکت دار اور اچھا بھائی ہے۔ چین فلسطین اور اسرائیل کے درمیان قیام امن کا مضبوط حامی بھی ہے۔

چینی صدر کا مزید کہنا تھا کہ چین فلسطینی عوام کے جائز حقوق کی بحالی کی حمایت کرتا ہے اور سنہ انیس سو سرسٹھ میں طے شدہ سرحد کی بنیاد پر مشرقی یروشلم کی دارالحکومت کی حیثیت سے خود مختار اور آزاد فلسطین کے قیام کی حمایت کرتا ہے۔ چین عالمی برادری کے ساتھ مل کر فلسطین اور اسرائیل کے امن مذاکرات کو آگے بڑھانا چاہتا ہے اور مشرق وسطی میں جامع، منصفانہ اور پائیدار امن کے حصول کے لیے تسلسل سے کوشش کرنا چاہتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں