چینی صدر کی خصوصی انتظامی علاقے مکاؤ کے نئے چیف ایگزیکٹو سے ملاقات

چینی صدر کی خصوصی انتظامی علاقے مکاؤ کے نئے چیف ایگزیکٹو سے ملاقات

چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے گیارہ ستمبر کو بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے کے نو منتخب چیف اگزیکٹیو حے ای چھنگ سے ملاقات کی۔

شی جن پھنگ نے حے ای چھنگ کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ بیس برسوں میں مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت نے مختلف حلقوں کی شخصیات کے ساتھ متحدہ ہو کر “ایک ملک دو نظام” کی پالیسی پر مکمل اور درست طور پر عمل درآمد کیا۔ مکاؤ میں معشیت کی تیزی رفتار ترقی ہو رہی ہے، عوام کی زندگی مسلسل بہتر ہو رہی ہے اور سماجی ہم آہنگی اور استحکام کو بھی فروغ دیا جا رہا ہے۔ حقائق سے ثابت ہوا ہے کہ “ایک ملک دو نظام” پر کامیابی سے عمل درآمد کیا جا سکتا ہے اور اس نظام کو عوام کی حمایت بھی حاصل ہے۔

 

اپنا تبصرہ بھیجیں