چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کے نظریات، جیانگ شی میں فورم

چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کے نظریات، جیانگ شی میں فورم

چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے محکمہ بیرونی روابط کے ترجمان حو چاو مینگ نے پندرہ تاریخ کو بیجنگ میں اعلان کیا کہ چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے محکمہ بیرونی روابط اور چینی کمیونسٹ پارٹی کی صوبے جانگ شی کی کمیٹی کے زیر اہتمام “نئے عہد میں شی چن پھنگ کی چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کے نظریات کے جیانگ شی میں تجربات “کے حوالے سے ایک فورم بیس سے بائیس نومبر کو جیانگ شی کے دارالحکومت نان چانگ میں منعقد ہوگا۔

اس دوران چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں کمیٹی کے چوتھے کل رکنی اجلاس کے حوالے سے آگاہی بھی فراہم کی جائے گی۔ ساٹھ ممالک کی سیاسی جماعتوں کے تین سو سے ذائد رہنما اور نمائندے اس فورم میں شریک ہوں گے۔ یہ فورم بیرونی سیاسی جماعتوں کے رہنماوں کو نئے عہد میں شی چن پھنگ کی چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کے نظریات سے آگاہ کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں