پی سی بی نے کوئی بھی کرکٹ سیریز غیر جانبدار مقام پر نہ کھیلنے کا اعلان کردیا

پی سی بی نے کوئی بھی کرکٹ سیریز غیر جانبدار مقام پر نہ کھیلنے کا اعلان کردیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک بار پھر ہوم سیریز ملک میں کھیلنے کا اعادہ کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ بنگلادیش کے خلاف سیریز سمیت پاکستان کوئی بھی سیریز غیرجانبدار مقام پر نہیں کھیلے گا۔

پی سی بی پاکستان سپرلیگ سمیت اپنی تمام ہوم سیریز ملک میں کھیلنے کی پالیسی تشکیل دے چکا ہے۔ بنگلادیش اور پاکستان کے مابین طے شدہ 2 ٹیسٹ میچز آئی سی سی کی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں، جن میں حصہ نہ لینے پر بنگلا دیش پوائنٹس سے محروم ہو جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں