پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ کو احتساب عدالت سکھر میں پیش کر دیا گیا

قومی احتساب کے بیورو نے پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ کو احتساب عدالت سکھر میں پیش کیا گیا ہے۔

نیب کی جانب سے ان کے 15 روزہ ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔ واضح رہے کہ آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں سید خورشید شاہ کو 3 روز قبل اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا تھا اور انہیں گزشتہ رات2 روزہ راہداری ریمانڈ پر اسلام آباد سے سکھر منتقل کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں