پریانکا کو انسانیت اور امن کی بات کرنی چاہیئے، مہوش حیات

پریانکا کو انسانیت اور امن کی بات کرنی چاہیئے، مہوش حیات

تمغہء امتیاز پانے والی معروف اداکارہ مہوش حیات نے بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کے بارے میں کہا ہے کہ پریانکا امریکہ میں بیٹھ کر نفرت انگیز زبان بول رہی ہیں، انکو نفرتیں پھیلانے کے بجائے پاکستان اور بھارت کے بیچ انسانیت، محبت اور امن کا درس دینا چاہیئے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی نشریاتی ادارے میں لکھے گئے اپنے مضمون میں مہوش حیات نے پریانکا چوپڑا کے بیانات پر سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے اور پریانکا کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کسی بھی سنگین مسئلے پر بات کرنے سے پہلے سوچ لیا کریں۔ مہوش نے مزید کہا کہ پریانکا اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے کی خیر سگالی کی سفیر ہیں اور انہیں امن پھیلانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

مہوش کا کہنا تھا کہ پریانکا کو امریکا میں منتقل ہوجانے کے بعد تبدیل ہوجانا چاہیے تھا اور انہیں کسی بھی سنگین مسئلے پر بات کرتے وقت ایک بھارتی نہیں بلکہ ایک امریکی اور عالمی شخصیت کے طور پر بات کرنی چاہیئے۔

مہوش حیات نے اپنے مضمون میں پاکستانی فلموں کے موضوعات کا بھی ذکر کیا کہ ہماری فلموں میں بھی انسانیت اور امن کے موضوعات کو کوئی خاص فوکس نہیں کیا جاتا، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کی فلم انڈسٹری کو امن اور انسانیت جیسے موضوعات پر فلمیں بنانی چاہیئے.

یاد رہے امریکا منتقل ہونے والی بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کچھ دن قبل ایک شو میں سوال پوچھنے پر ایک پاکستانی لڑکی کو جھاڑ پلادی تھی۔ جس کے بعد پریانکا کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں