پاک چین دوستی، خطےاور دنیا کے لئے ایک مثال اور امن و خوشحالی کی علامت ہے، ڈاکٹر فردوس

پاک چین کی دوستی، خطےاور دنیا کے لئے ایک مثال اور امن، خوشحالی کی علامت ہے، ڈاکٹر فردوس

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی دوستی خطے اور دنیا کے لئے ایک مثال ہے اور امن و خوشحالی کی علامت ہے۔

آج متعدد ٹویٹس میں انہوں نے کہا کہ عظیم عوامی ہال بیجنگ آمد پر وزیراعظم کا پرتپاک استقبال دونوں ممالک کے مابین پائیدار اور گہرے تعلقات کا مظہر ہے۔ معاون خصوصی نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری اتھارٹی کا قیام اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت راہداری سے متعلق منصوبوں پر تیزی سے عملدرآمد کے لئے پرعزم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں