پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز، محمد عباس کو دوسرے میچ میں شامل کیا جائے گا، کپتان اظہرعلی

پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز، محمد عباس کو دوسرے میچ میں شامل کیا جائے گا، کپتان اظہرعلی

پاکستانی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہرعلی نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے ٹیم میں فاسٹ باؤلر محمد عباس کی شمولیت کی تصدیق کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ محمد عباس ورلڈ کلاس باؤلر ہیں اور ٹیسٹ میچز میں ان کی کارکردگی شاندار رہی ہے۔ پاکستانی کپتان کا کہنا تھا کہ حتمی 11 رکنی ٹیم کا اعلان 29 نومبر کو کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا میں گزشتہ 2 دوروں میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی خاص طور پر باؤلنگ کے شعبے میں اچھی نہیں رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں