پاکستان چین کا واحد قابل اعتماد اسٹریٹیجک شراکت دار ہے۔ چینی سفیر

پاکستان چین کا واحد قابل اعتماد اسٹریٹیجک شراکت دار ہے۔ چینی سفیر

پاکستان میں تعینات چینی سفیر یاؤ چنگ نے کہا ہے کہ گزشتہ 70 سالوں سے پاکستان چین کا واحد قابل اعتماد اسٹریٹیجک شراکت دار ہے۔

پاکستا ن میں تعینات چینی سفیر یاؤ چنگ نے کہا ہے کہ گزشتہ 70 سالوں سے پاکستان چین کا واحد قابل اعتماد اسٹریٹیجک شراکت دار ہے۔چینی سفیر نے ان خیالات کا اظہار چین کے وسط خزاں تہوار اور چین کی سترہویں سالگرہ کے حوالےسے پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس اسلام آباد میں سے منعقدہ تقریب کے موقع پرایف ایم 98 دوستی چینل سے خصوصی بات چیت کے دوران کیا۔


انٹرویو میں تقریب کے مہمانِ خصوصی چینی سفیر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کےساتھ چین سی پیک کے منصوبے کے تحت سماجی شعبے میں عوامی سطح کے روابط کو فروغ دینا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سرگرمیاں عوامی سطح پر روابط کا حصہ ہیں۔ ایک پٹی ایک شاہراہ منصوبے تحت عوامی سطح کے روابط کے منصوبے تشکیل دیے جارہے ہیں۔

عوامی جمہوریہ چین کی سترہویں سالگر ہ کے موقع پر چینی سفیر کا کہنا تھا کہ گزشتہ 70 سالوں کے دوران پاکستان چین کا واحد قابل اعتماد اسٹریٹیجک شراکت دار ہے۔ پاکستان ایک پٹی ایک شاہرہ منصوبے اور چین کی ترقی اور استحکام کے اقدام کا بھی اہم شراکت دار رہا ہے۔ اور یہ عوامی جمہوریہ چین اپنی سترہویں سالگرہ کی خوشیوں میں اپنے برادار ملک پاکستان کے عوام کو شریک کرنا چاہتا ہے۔

پاکستا ن میں قائم چینی سفارتخانے اور چائنہ کلچرل سنٹر کے اشترک سے منعقدہ اس تقریب میں چین کے شہر چھنگ تو سکول آف کلچر اینڈ آرٹس اور اوور سیز چائینز ایسوسی ایشن سے تعلق رکھنے والے چینی فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے چین کے مخصوص رقص اور موسیقی پیش کر کے حاضرین سے خوب داد وصول کی۔ تقریب میں موجود پاکستانی اور خصوصاً چینی باشندوں کی بڑی تعداد نے چینی اوپرا پرفارمنس کو بہت سراہا۔

یاد رہے کہ چین کے وسط خزاں تہوار کا سلسلہ 14 ستمبر تک جاری رہے گا، جبکہ اس سلسلے میں پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس اسلام آباد میں چین کے مقامات اور طرز زندگی کو اجاگر کرتی تصاویری نمائش بھی جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں