پاکستان میں سیاحت کے شاندار مواقع ہیں، وزیراعظم

پاکستان میں سیاحت کے شاندار مواقع ہیں، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیاحت کے شاندارمواقع ہیں جن سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے سیاحت کے فروغ سے متعلق اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ نہ صرف پاکستان کے شہریوں کو بہترین تفریحی سہولتیں دستیاب ہوں گی بلکہ دنیا بھر سے بڑی تعداد میں سیاح پاکستان آئیں گے جس سے سیاحت سے منسلک مختلف شعبوں کے فروغ میں مدد ملے گی اور نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

وزیراعظم کو بتایا گیا کہ سیاحوں کی سہولت کے لئے آن لائن بکنگ کا نظام شروع کیا گیا ہے۔ اجلاس میں پنجاب اور خیبرپختونخوا میں سیاحت کے فروغ کے لئے مختلف اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں